اسلام آباد: 2 سعودی شہریوں کے ساتھ واردات، وزیر داخلہ محسن نقوی کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی دارلخلافہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کے حدود میں مسلح افراد نے 2سعودی شہریوں کو اسلحے کی نوک پر لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا ۔
22 گھنٹے ڈیوٹی کے دعوی کرنے والی پولیس غیر ملکی شہریوں کو بھی تحفظ دینے میں ناکام رہے ، اسلام آباد میں مسلح ملزمان 2 سعودی شہریوں کو اسلحے کی نوک پر لوٹ لیا اور بغیر کسی مزاحمت کا سامنا کئے فرار ہوگئے،ملزمان2 سعودی شہریوں سے 2آئی فون اور نقدی لوٹ کر بھاگ گئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کی مدد سے تصاویر حاصل کر لی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آبادپولیس علی ناصر رضوی کو فون کیا، واقعہ کی تفصیلات لیں اور ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ، انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے،وفاقی وزیر داخلہ کی نوٹس پر آئی جی اسلام آباد نے 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ، ایس پی (OCU)کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل سرویلینس ، سیلولر ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹلیجنس کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما تنویر اسلم راجہ گرفتار