ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :نمیبیا  نے سپراوور میں عمان کو 10 رنز سے ہرادیا

Jun 03, 2024 | 09:32:AM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :نمیبیا  نے سپراوور میں عمان کو 10 رنز سے ہرادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک اور میچ کا فیصلہ ہوگیا ۔ تیسرے میچ میں نمیبیا  نے عمان کو 10 رنز سے ہرادیا ۔ میچ برابر ہوگیا تو فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں مدمقابل ہوئیں، جہاں نمیبیا نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کی ٹیم نے 19.4 اوورز میں 109 رنز اسکور کیے اور نمیبیا کو 110 رنز کا ہدف دیا۔

اننگز کی پہلی گیند پر عمان کے اوپننگ بیٹر کیشپ پرجاپتی ٹرمپلمین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین روانہ ہوگئے تھے جبکہ ٹرمپلمین نے اپنی پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر عمان کے کپتان عاقب الیاس کو  بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔

عمان کی جانب سے خالد کیل39 گیندوں پر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ذیشان مقصود 20 گیندوں پر 22  رنز اور ایان خان 21 گیندوں پر 15 رنز اسکور کر پائے۔عمانی بلے باز کلیم اللہ نے 9 گیندوں پر 11 رنز اسکور کیے جبکہ کوئی اور بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

ضرورپڑھیں:ٹی 20ورلڈکپ:کس کا میچ کب ہوگا؟مکمل شیڈول

پہلی اننگز میں بولنگ کرتے ہوئے نمیبیا کے ٹرمپلمین 4 اوورز میں 21 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، ڈیوڈ ویسے نے 3، گرہارڈ 2 اور برنارڈ شولز نے ایک وکٹ حاصل کی۔دوسری اننگز میں عمان کے خلاف نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز اسکور کیے۔برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نمیبیا کی پلیئنگ الیون میں کپتان گرہارڈ ایراسمس،نیکولاس ڈیون، مائیکل وین لنجین، جین فریلنک، میلن کروگر، وکٹ کیپر زین گرین، جے جے سمٹ، ڈیوڈ ویسے، روبن ٹرمپلمین اوربرنارڈ شولز سمیت ٹینگینی لنگیمنی شامل ہیں۔

کپتان عاقب الیاس  کی قیادت میں عمان کی ٹیم میں نسیم خوشی،  ذیشان مقصود، خالد کیل، ایان خان، محمد ندیم، مہران خان، شکیل احمد، کلیم اللہ، کیشپ پرجاپتی اور بلال خان شامل ہیں۔