کشمور :مسلح افراد کا گھر پر حملہ، باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

Jun 03, 2024 | 09:52:AM

( زبیر احمد) کشمور کے قریب فاروقی باغ کے علاقے میں مسلح افراد نے گھر پر حملہ کردیا،حملے میں باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فاروقی باغ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے  گھر پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ہوگیا جبکہ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے  کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے  لاش اور زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد سلنڈر دھماکا،ایک اور زخمی ہستپال میں دم توڑ گیا

مزیدخبریں