لاہور کے بیوٹی پارلر میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

Jun 03, 2024 | 10:07:AM

(فاران یامین)ویڈیو بنا کر خواتین کوحراساں کرنے کا دوسرا واقعہ بھی منظر عام پر آ گیا،لاہور کے بیوٹی پارلر میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے بعد خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر  انہیں حراساں کرنے کا دوسرا واقعہ  فیصل ٹاؤن میں پیش آیا،فیصل ٹاؤن کے علاقے میں واقع عروسہ بیوٹی پارلرمیں کپڑے بدلتے خواتین کی ویڈیو بنائی جانےلگیں،پولیس نےواقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون وردہ کی درخواست پر درج کر لیا،مقدمہ میں پارلر مالکن عروسہ، ملازمین کنزہ، ثنا اور مبشرہ  کو نامزد کیا گیا ہے۔

  خیال رہے کہ  گزشتہ روز جوہر ٹاؤن کے گرلز ہاسٹل میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا  انکشاف ہوا تھا، ہاسٹل کےملازمین موبائل کیمروں سےلڑکیوں کی واش روم میں ویڈیوز بناتے تھے، ہاسٹل واش روم کے روشن دان، کھڑکی سے چھپ کرویڈیو بنائی جاتی تھی ۔

پولیس نے تمام ملازمین کے موبائل قبضہ میں لے لئے، پولیس نےملزموں کے موبائل فون فرانزک کیلئےبھجوا دیئے۔ 
 ہاسٹل میں رہنے والی طالبہ کےچچا کی شکایت پرتھانہ جوہر ٹاؤن میں 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا  جن میں سے ، پولیس نے مقدمہ میں نامزد 4ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ 

مزیدخبریں