وزیراعلیٰ بلوچستان کے طیارے میں آگ لگ گئی،سرفراز بگٹی بال بال بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ بھی حادثے سے بال بال بچ گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ سے اسلام آباد جارہے تھے کہ طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار لیا، طیارے میں موجود وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، ان کا اسٹاف اور جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔
گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نے بھی تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی تھی، طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ان کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔
ضرورپڑھیں: طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، گورنرسندھ حادثے سے بال بال بچ گئے
پرواز نمبر 670 میں گورنر سندھ سمیت طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔فلائی جناح کے اسی طیارے میں گزشتہ 2 ہفتوں میں تیکنیکی خرابی کے باعث کئی بار ہنگامی لینڈنگ کی ہے، ذرائع سی اے اے کے مطابق پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا،پرواز 25 منٹ تک اڑان بھرتے ہوئے نوابشاہ کی فضائی حدود میں پہنچی تو طیارے میں اچانک تیکنیکی خرابی ہوئی۔