اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ لائیو اسٹریمنگ کے لنک کیساتھ اپڈیٹ

Jun 03, 2024 | 10:15:AM

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر لائیو اسٹریمنگ کا لنک دے دیا گیا ہے،ہائی کورٹ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد کے کیسز لائیو اسٹریم کرنے کی ہدایات دی تھیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس کی گزشتہ سماعت کی بھی لائیو اسٹریمنگ کا حکم تھا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کے کیسز کی براہ راست سماعت کیلئے لائیو اسٹریمنگ لنک جاری کیا ہے،ہائیکورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی طرف سےلائیو اسٹریمنگ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نےلاپتا افرادکےکیسز لائیو اسٹریم کرنے کی ہدایات دی تھیں اور عدالت نے احمد فرہاد بازیابی کیس کی گزشتہ سماعت کی بھی لائیو اسٹریمنگ کاحکم تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں بھی بعض کیسز کی سماعت براہ راست نشر کی گئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کے صدارتی ریفرنس کی سماعت بھی براہ راست نشر کی گئی۔


 
 
 
 

مزیدخبریں