روپے کی قدر بحال، انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا

Jun 03, 2024 | 10:46:AM
روپے کی قدر بحال، انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹربینک میں آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

 کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک ڈالر  278.33 روپے  سے کم ہو کر 278.25 روپے  کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیاز پھر مہنگے۔۔۔مرغی کا گوشت  فی کلو کتنے کا ہو گیا؟

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی،  100 انڈیکس 255 پوائنٹس بڑھ کر 76 ہزار 133 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے بیوٹی پارلر میں خواتین کی نازیبا ویڈیو  بنانے کاایک اورواقعہ منظر عام پر آ گیا