مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ، درجہ حرارت بڑھنے کی بھی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)موسم پھر کروٹ بدلنے لگا،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، درجہ حرارت بڑھنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا، ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت برقراررہے گی،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب میں بھی چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، گجرات، قصور، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، میانوالی، نارووال،منڈی بہاؤ الدین اور گوجرانوالہ میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے،خیبر پختونخوامیں آندھی چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
کوہستان، سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، پشاور، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، اورکزئی میں بارش ہونے کا امکان ہے،کرم اوروزیرستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں 15 جون تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ایک دو دن کے وقفے کے بعد درجہ حرارت پھر بڑھنے کی پیش گوئی کر دی ہے،حکام کے مطابق ملک بھر میں 15 جون تک موسم زیادہ گرم رہ سکتا ہے۔
لاہور میں ہوائیں چلنےکےباوجودگرمی میں اضافہ,موجودہ درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ 45 ڈگری تک جانے کے امکانات ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتےشہرمیں بارش ہوسکتی ہے،عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح175ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں رواں ہفتے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے،شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود ہے،سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں،جنوب مغرب سمت سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان،ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پیاز پھر مہنگے۔۔۔مرغی کا گوشت فی کلو کتنے کا ہو گیا؟
اسلام آباد اور پشاور میں 44، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، نواب شاہ، سکھر اور حیدر آباد سمیت سندھ اور پنجاب کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہے گا۔
اس دوران ہونے والی آندھی یا بارش کی صورت میں بھی درجہ حرارت میں زیادہ فرق نہیں پڑے گا جبکہ ایک ہفتے تک گرمی کی لپیٹ میں رہنے والے سندھ کے اضلاع کا درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری تک نیچے آگیا تاہم گرمی کا زور برقرار رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون کا آغاز ہوگا جس کے سبب بالائی اور شمالی علاقوں میں بارش کا اسپیل بھی درجہ حرارت میں کمی لائے گا۔