پنجاب میں مویشیوں کی خریداری کی معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم

Jun 03, 2024 | 11:51:AM
پنجاب میں مویشیوں کی خریداری کی معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب میں مویشیوں کی خریداری کی معلومات کے لیے 1233 ہیلپ لائن قائم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی تمام عمل کی نگرانی کرتی ہے۔

وزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے مطابق آن لائن خریداری پر پے منٹ آن ڈیلیوری کی سہولت دستیاب ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے مویشی منڈیوں میں جانور کی فروخت پر فیس عائد کرنے سے روک دیا۔ 
 ذیشان رفیق نے بتایا ہے کہ  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 20 ماڈل کیٹل مارکیٹس بنائی جا رہی ہیں۔

وزیرِ بلدیات پنجاب  نے یہ بھی بتایا ہے کہ سی پیک روٹ پر بھی ماڈل کیٹل مارکیٹس قائم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: انٹر امتحانات کا دوسرا روز ،موبائل ضبط کرنے کا حکم