(24 نیوز)آئی پی ایل کے پلے آف میچز میں شریک 5 آسٹریلین کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ ٹیم کو جوائن کرلیا ۔
آسٹریلین کھلاڑیوں نے بارباڈوس میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے موجود اسکوڈ کو جوائن کیا۔آئی پی ایل سے آئے کھلاڑیوں کے ٹیم کو جوائن کرنے سے کینگروز سکواڈ مکمل ہوگیا ،آئی پی ایل کے پلے آف کی وجہ سے 5 کھلاڑیوں نے تاخیر سے اسکواڈ جوائن کیا۔
مچل اسٹارک اور گلین میکسویل کو بارباڈوس پہنچنے کے لیے فلائٹ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور بارباڈوس پہنچنے سے قبل دونوں کھلاڑیوں کو لاس اینجلس اور میامی میں ایک ایک رات گزارنا پڑی۔
دوسری جانب مارکس اسٹوئنس تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ نا کھیل سکے،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ بدھ کو عمان کے خلاف شیڈولڈ ہے۔
ضرورپڑھیں:ٹی 20ورلڈکپ:کس کا میچ کب ہوگا؟مکمل شیڈول
اس سے قبل آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے آئی پی ایل کے پلے آف کے باعث تاخیر سے اسکواڈ جوائن کرنے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کو نمیبیا کے خلاف میچ میں صرف 9 کھلاڑی دستیاب تھے جس پر کوچنگ اسٹاف کو ٹیم میں شامل کرنا پڑا تھا۔
ادھر پاکستان کا ٹریننگ کیمپ بڑی رکاوٹ کا شکار ہوگیا ،وجہ بارش بنی ہے ،پاکستان کرکٹ ٹیم صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن کر سکی۔تیز بارش کے باعث ٹریننگ سیشن ختم کرنا پڑا،پاکستان ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق سہہ 4 بجے سے 7 بجے ٹریننگ سیشن کرے گی۔