مئی میں مہنگائی کی شرح میں 3.24 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ

Jun 03, 2024 | 12:44:PM
مئی میں مہنگائی کی شرح میں 3.24 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک میں گزشتہ ماہ مہنگائی میں 3.24 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مئی میں مہنگائی کی شرح 11.76 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے طرف سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق اپریل کے مقابلے میں مئی میں سی پی آئی افراطِ زر 11.76 فیصد ریکارڈ ہوا ہے، اپریل میں مہنگائی 17.2 فیصد کی سطح پر تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ شہروں میں مہنگائی 2.80 اور دیہاتوں میں 3.89 فیصد کم ہوئی، مئی میں شہریوں میں مہنگائی کی شرح 14.35 فیصد رہی اور دیہات میں مہنگائی کی شرح 8.17 فیصد ریکارڈ کی گئی.

اس کے علاوہ رواں مالی سال جولائی تا مئی مہنگائی کی اوسط شرح 24.52 فیصد رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں آلو 14.73 ، گوشت 4 اور لوبیا 3.9 فیصد مہنگا ہوا، جب کہ ٹماٹر، پیاز 51، چکن 35.2 اور گندم 22.7 فیصد سستا ہوا، ایک سال کے دوران پیاز 86.6 ، ٹماٹر 55.4 اور مسالحہ جات 39.17 فیصد مہنگے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹریوں کی قیمت میں 50 فیصد تک کمی؟

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مئی میں مائع ایندھن 9.4 ، بجلی چارجز 4.5 اور موٹر فیول 3.18 فیصد سستا ہوا، جب کہ ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں 58.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک سال میں ٹرانسپورٹ سروس 32.2 اور کاٹن ملبوسات 23.2 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق  مئی 2023 کے مقابلے میں مئی 2024 میں  میں 318.7 فیصد بڑھ گئے جبکہ ایک سال میں بجلی 58.7 فیصد مہنگی ہوئی۔