ن لیگی رہنماء فضل چوہدری کو دھچکا ،وکیل نے ساتھ چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 مبینہ دھاندلی کیس میں اہم پیشرفت،مسلم لیگ ن کے رہنماء ڈاکٹر فضل چوہدری کے وکیل نے خود کو مقدمے سے الگ کرلیا ۔
حلقہ این اے 47 میں مبینہ دھاندلی کیس زیر سماعت ہے ۔مسلم لیگ ن کے رہنماء فضل چوہدری کے وکیل سردار تیمور اسلم نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے خود کو کیس سے الگ کرلیا ہے۔ وکیل سردار تیمور اسلم نے فضل چوہدری کی مزید وکالت سے معذرت کرلی ہے،سردار تیمور اسلم نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا،الیکشن ٹریبونل نے پانچ جون تک طارق فضل چوہدری کو جواب جمع کروانے کی آخری مہلت دے رکھی ہے۔