(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام نے ووٹ پی ٹی آئی کو دیا تو سب چیزیں بھی پی ٹی آئی کو ملنی چاہیے، سنی اتحاد کو نہیں۔
اسلام آباد سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں سے متعلق سماعت ہوئی، سماعت کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کب چھوڑی تھی،کوئی بریک نہیں لی تھی، یہاں جیسے بریک ہو رہی ہے آپ کو پتا ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے دو فیصلے کرنے ہیں،ایک پارٹی کو الیکشن میں مخصوص نشستوں میں کتنا حصہ دیا جائے ،ایک فیصلہ یہ کرنا ہے کہ پی ٹی آئی وجود رکھتی ہے یا نہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس انتخابی نشان لے لیتے ہیں لیکن کہتے ہیں پارٹی کا وجود ہے،انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ووٹ پی ٹی آئی کو دیا تو سب چیزیں بھی پی ٹی آئی کو ملنی چاہئے سنی اتحاد کو نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں سے متعلق کیس, مخالف فریق کون ہیں؟بینیفشری کون تھے جنہیں فریق بنایا گیا؟چیف جسٹس پاکستان کا استفسار