8 لاکھ روپے سے زائد گیس بل:عدالت نےایس این جی پی ایل کی اپیل خارج کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ میں شہری کو ریلیف مل گیا، 8 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد گیس کا بل بحال کرنے کی سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی اپیل خارج کر دی گئی.
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ایس این جی پی ایل کی بل کی بحالی کے لیے اپیل کی سماعت کی, دوران سماعت ایس این جی پی ایل کے وکیل کی تیاری نہ ہونے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس نے ایس این جی پی ایل کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب کیس دائر کرنے کی کوئی وجوہات نہیں لکھی گئیں، کیس سپریم کورٹ آنے کی وجہ لکھنا ہوتا ہے۔
اس موقع پر جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی خاص گراؤنڈ نہیں توعام گراؤنڈ ہی بتا دیں، ایک عام شہری کو 84 ہزار کا گیس بل بھیج دیا گیا، کیا عام شہری کا اتنا بل آسکتا ہے، اتنی گیس کو تو کوئی کمپنی بھی استعمال نہیں کرتی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:اگر آپ کی جماعت سے ’’ف‘‘ نکال دیں تو کیا حیثیت ہو گی؟جسٹس جمال مندوخیل کا جمعیت علما اسلام کے وکیل سے استفسار
جسٹس عرفان سعادت نے مزید کہا کہ اس شہری کا گیس کا بل کبھی 500 روپے سے زائد نہیں آتا تھا, سپریم کورٹ نے ایس این جی پی ایل کے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔