گرین کوریڈور،کرغزستان نے ابھی تک پاکستان کی آفر پر مثبت جواب نہیں دیا

گرین کوریڈور کے تحت پاکستان نے کرغز حکومت کو کرغزستان میں موجود غیر قانونی پاکستانیوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کی درخواست کی تھی،سفارتی ذرائع

Jun 03, 2024 | 13:36:PM
 گرین کوریڈور،کرغزستان نے ابھی تک پاکستان کی آفر پر مثبت جواب نہیں دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کرغزستان نے ابھی تک پاکستان کی گرین کوریڈور کی آفر پر مثبت جواب نہیں دیا,  سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین کوریڈور کے تحت پاکستان نے کرغز حکومت کو کرغزستان میں موجود غیر قانونی پاکستانیوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کرغز حکومت کو کرغزستان میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو جرمانے عائد کیے بغیر واپس بھیجنے کی تجویز دی, گرین کوریڈور کے تحت پاکستان نے کرغزستان کو غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو ایگزٹ ویزا کے بغیر واپس بھیجنے کی بات کی, ابھی تک کرغز حکومت کی جانب سے گرین کوریڈور کے تحت تجاویز پر فیصلہ نہیں کیا گیا،پاکستان نے یہ تجاویز وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ کرغزستان میں پیش کیں۔

اس حوالے سے کرغز نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس میں زیر التوا ہے،اجلاس میں گرین کوریڈور کی منظوری کی صورت میں وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کا وفد کرغزستان جائے گا,وفد کرغز حکومت, کرغز ڈائریکٹوریٹ آف ایمیگریشن و متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کرے گا،ملاقاتوں میں کرغزستان میں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کی واپسی کے ممکنہ میکنزم پر غور کیا جائے گا،گرین کوریڈور رضاکارانہ واپسی کے خواہشمند کرغزستان میں موجود غیر قانونی پاکستانیوں کے لیے ہو گا۔

سفارتی ذرائع حالیہ پرتشدد واقعات کے بعد کرغز حکومت ملک میں موجود دیگر ممالک کے غیرقانونی باشندوں کے حوالے سے پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس وقت کرغزستان میں 3400 سے 3800 کے قریب غیر قانونی پاکستانی موجود ہیں،کرغزستان میں موجود یہ غیر قانونی پاکستانی ورکرز میڈیکل, ٹیکسٹائل کے شعبوں اور مختلف ملوں  میں کام کر رہے ہیں,اکثر غیرقانونی پاکستانی سیاحتی ویزوں پر کرغزستان جا کر مزدوری کرتے ہیں, کرغزستان میں کل رجسٹرڈ  پاکستانیوں کے تعداد 11 ہزار کے قریب ہے,کرغزستان میں موجود 10 ہزار 300 کے قریب پاکستانی مختلف کرغز جامعات میں طالب علم ہیں۔

یاد رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ناخوشگوار کے واقعہ پیش آیا تھا جس میں متعدد غیر ملکی سٹوڈنٹس ہلاک ہوگئے تھے۔کچھ پاکستانی طلباء زخمی بھی ہوئے تھے جن کو پاکستان واپس لایا گیا ۔