جنگل کو بچانے والوں اور آگ بجھانے والوں کو سلام: ڈی سی اسلام آباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) ڈی سی اسلام آبادعرفان نواز کا کہنا ہے کہ جنگل کو بچانے والوں اور آگ بجھانے والوں کو سلام، پہاڑی علاقوں میں فائیر فائٹنگ کی گاڑی یا پانی کے پائپ پہنچانا مشکل ہوتا ہے۔
مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات سے متعلق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ پچھلے چند روز میں کئی جگہوں پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے، سی ڈی اے کے انوائرمنٹ ونگ نے اس سیزن کے لیے 500 افراد کو ہائیر کیا ہے، ان 500 افراد کا کام بطور واچ ڈاگ ایسے واقعات پر نظر رکھنا ہے، ان افراد کی مدد سےآگ پر مینوئیلی قابو پانے میں بھی مدد ملتی ہے، درختوں پر آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کے پاس بس مینوئل طریقے کا آپشن ہوتا ہےایسے مقامات پر فائیر فائٹنگ کی گاڑی یا پانی کے پائپ پہنچانا مشکل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ تعطل کا شکار
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 3 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر شک ہے کہ ان کی جانب سے آگ لگائی گئی، ہم نے پہاڑیوں سے ملحقہ گاؤں کے مقامی افراد سے بھی ملاقاتیں کی ہیں، مساجد میں اعلانات بھی کروائے ہیں اور لوگوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے، لوگوں کو بتایا ہے کہ یہ ملک آپ کا ہے یہ جگہ آپ کی ہے، یہ جنگلات بھی آپ کے ہیں جن کی ہم نے مل کر حفاظت کرنی ہے، ہمیں امید ہے اس کونسلنگ کے بعد اگر کوئی تحزیب کاری میں ملوث پایا گیا تو اس کی رپورٹ ہمیں لوگ کریں گے۔
ڈی سی عرفان نواز نے کہا کہ کسی بھی واقعہ کے رپورٹ ہونے کی صورت میں فی الفور ٹیمز کو روانہ کیا جاتا ہے، چیڑ کے نوکدار پتوں پر آگ لگنے کی صورت میں بجھانا اتنا آسان نہیں، میں نے خود چند مقامات کے دورے کیے یہ بہت مشکل کام ہے، اس جنگل کو بچانے والوں اور آگ بجھانے والوں کو سلام، یہ سوچ بھی موجود ہے کہ آگ قدرتی وجوہات کی بنیاد پر لگی ہے، گرمی کی شدت اور خشک پتوں کی وجہ سے بھی آگ لگ سکتی ہے۔