(ویب ڈیسک)کلاڈیا شین بام پارڈو میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت کی امیدوار نے تقریباً 60 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں،کلاڈیا شین میکسیکو شہر کی میئر بھی رہ چکی ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن امیدوار گیلوز نے اپنی شکست قبول کر لی ہے، اپوزیشن امیدوار گیلوز نے تقریباً 28 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹریوں کی قیمت میں 50 فیصد تک کمی؟
واضح رہے کہ انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 8 جون کو کیا جائے گا۔