عمران خان کے نظریے کا جنگجو ہوں ، پیچھے نہیں ہٹوں گا ، شیر افضل مروت 

Jun 03, 2024 | 15:43:PM
عمران خان کے نظریے کا جنگجو ہوں ، پیچھے نہیں ہٹوں گا ، شیر افضل مروت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے نظریے کا حقیقی جنگجو ہوں، میں کسی سیاسی محاذ پر کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

دبئی میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان 300 سے زائد دن اڈیالہ جیل کی سب سے چھوٹی بیرک میں ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے انہیں جو پیار اور عزت ملتی ہے وہ میرے لیڈر عمران خان اور پی ٹی آئی کی بدولت ہے۔

شیر افضل مروت نے عشائیہ دینے پر پاکستانی کمیونٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔