مقدمات بوگس،عمران خان نےجو بات کی وہ صحیح ثابت ہوئی، فیصل جاوید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل جانے سے پہلے جو جو بات کی وہ صحیح ثابت ہوئی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ توشہ خانہ، سائفر اور القادر کوئی بھی کیس ہو وہ صحیح ثابت ہوئے،فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر مقدمات کی ڈبل سینچری ہوئی ہے، ان پر ایک بھی مقدمہ ٹھیک نہیں تمام بوگس ہیں، آج بھی وہ دو مقدمات میں بری ہوئے، ان کا مؤقف واضح ہے کہ انصاف ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ووٹر کی منشا کے مطابق فیصلہ ہوتا ہے، آزاد انتخاب سے ہی جمہوریت آسکتی ہے، فارم 47 درمیان میں آیا اور نتائج تبدیل کر دیئے گئے، اقلیتوں کا حق تو یہ ہے کہ جس کو عوام نے ووٹ دیا وہ اسمبلی پہنچے، یہ جہاں خالی نشست دیکھتے ہیں ان کے منہ میں پانی آجاتا ہے۔