پیٹرول 15 روپے سستا نہ کرنے کیخلاف درخواست، وفاق سے قیمتیں مقرر کرنے کا طریق کار طلب

Jun 03, 2024 | 15:59:PM
پیٹرول 15 روپے سستا نہ کرنے کیخلاف درخواست، وفاق سے قیمتیں مقرر کرنے کا طریق کار طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم کی سفارش کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے وکیل سے آئندہ سماعت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا طریقہ کار طلب کر لیا۔

جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹیو ازم پینل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت اوگرا کو وزیرِ اعظم کی سفارش کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔