درخت لگانے کیلئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ؟

Jun 03, 2024 | 16:17:PM
درخت لگانے کیلئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام اور فضا کو سانس لینے کے قابل بنانے کے لیے درخت لگانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے,درخت لگانے کیلئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟ اس کیلئےجانتے ہیں ڈائریکٹرپی ایچ اے  سے.

24 نیوز کے مارننگ شو ’مارننگ وِد فضا‘ میں ڈائریکٹرپی ایچ اے علی نوازنے خصوصی شرکت کی اور شجرکاری سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں 30-32 سال سے یہ کام کررہا ہوں جب آبادی اور درخت بہت کم تھے ، اور اب اگر دیکھا جائے لاہور کو تو ہمیں ہر جگہ درخت اور پودے نظر آئیں گے، انہوں نے بتایا کہ ان کی اس جاری مہم میں 10 لاکھ پودے لگائیں جاتےہیں ،جس میں سٹی 42 کےبہت سے لوگ شامل ہوتےہیں محسن نقوی صاحب کو بھی پودوں سے بہت محبت ہے اور وہ ان چیزوں کا بہت خیال رکھتےہیں،لیکن ان کی ریشو میں کمی ہوتی رہتی ہے۔

انہوں نے جگہ کے انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ آج سے بیس سال پہلے ہم پارکوں میں لینڈ سلائیگ  کی جگہ رکھ کر پودے، گھاس اور درخت لگاتے تھے لیکن جب گلوبل ویلج مہم کا آغاز ہوا اور لوگوں کو آگاہی ملی، تو ہم نے پارکوں میں گھاس اور پودوں کی جگہ زیادہ درخت لگانے شروع کئے۔

درخت لگانے کے فوائد : 

درخت لگانے کے بہت سارے فوائد ہیں۔ درخت اور پودے ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں اور آکسیجن مہیا کرتے ہیں۔ آکسیجن انسانی زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہے اس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔ درخت درجہ حرارت کو بڑھنے سے روکتے ہیں ، درخت اور پودے لگانے سے ما حول ٹھنڈا اور خوشگوار رہتا ہے۔ درخت لینڈ سلائیڈنگ کی روک تھام کا بھی باعث بنتے ہیں ، کیونکہ درخت کی جڑیں زمین کی مٹی کو روک کر رکھتی ہیں۔ جس کی وجہ سے زمین کا کٹاﺅ یا لینڈ سلائیڈنگ نہیں ہوتی۔عالمی ماحول کے درجہ حرارت میں خطر ناک حد تک اضافہ ”گلوبل وارمنگ “ کہلاتا ہے۔ جس کی وجہ درختوں کو تیزی سے کاٹنا اور صنعتوں کو تیزی سے قیام میں لانا اور بسوں اور گاڑیوں میں سے نکلنے والا دھواں ہے۔ درخت اور پو دے گلوبل وارمنگ میں کمی کا سبب بنتے ہیں۔ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تا کہ گلوبل وارمنگ سے بچ سکیں۔ 

 اس کے علاوہ درخت لگانے کے بہت سے معاشرتی فوائد بھی ہیں۔ مثلا ً درخت لکڑی کے حصول کا ذریعہ ہیں اور لکڑی کا انسانی زندگی میں کلیدی کردار ہے۔ درختوں کی لکڑی ہماری ایندھن کی ضروریات کو پورا کرتی ہے اور اس کے علاوہ درختوں کی لکڑی سے کھڑکیاں ، دروازے اور دیگر گھریلو سامان تیار ہو تا ہے۔ درختوں سے ہم طرح طرح کے پھل اور میواجات حاصل کرتے ہیں جو کہ ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔