سانحہ 9 مئی:320 ملزموں کی گرفتاری کیلئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ 

Jun 03, 2024 | 16:36:PM
سانحہ 9 مئی:320 ملزموں کی گرفتاری کیلئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث 320 ملزمان کی گرفتاری کیلئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق آپریشنز، انویسٹی گیشن اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو ٹاسک سونپ دیا گیا  ہے،320ملزمان میں پرانے اور نئے نامزد افراد  جبکہ 100 سے زائد اشتہاری ملزم بھی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
 پولیس کے مطابق مطلوب ملزموں میں متعدد خیبرپختونخوا میں پناہ لئے ہوئے ہیں ،خیبرپختونخوا میں چھاپے کے دوران مزاحمت کے خدشات ہیں،پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب کے اضلاع میں گرفتاریاں کی جائیں گی۔