(عرفان ملک)سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث 320 ملزمان کی گرفتاری کیلئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق آپریشنز، انویسٹی گیشن اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے،320ملزمان میں پرانے اور نئے نامزد افراد جبکہ 100 سے زائد اشتہاری ملزم بھی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مطلوب ملزموں میں متعدد خیبرپختونخوا میں پناہ لئے ہوئے ہیں ،خیبرپختونخوا میں چھاپے کے دوران مزاحمت کے خدشات ہیں،پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب کے اضلاع میں گرفتاریاں کی جائیں گی۔