نامور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان فٹبال لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

Jun 03, 2024 | 16:37:PM
نامور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان فٹبال لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپینش فٹبال کلب ٹلیٹیکو میڈرڈ کے ارکان، برطانیہ کے بیلن ڈیور ایوارڈ یافتہ کھلاڑی مائیکل اوون، لیور پول کے مایہ ناز فٹبالر ایمیل ہیسکی اور  پاسکل چمبونڈا پاکستان فٹبال لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

مائیکل اوون پی ایف ایل کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، ان کے علاوہ  غیرملکی مہمانوں کا وفد بھی شامل ہے جس میں  لیور پول کے مایہ ناز فٹبالر ایمیل ہیسکی، راؤل  اور پاسکل چمبونڈا جیسی شخصیات بھی موجود ہونگی، پاکستان فٹ بال لیگ کی شروعات 4 جون کو لاہور میں ہونے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  افغان کپتان راشد خان نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

برطانوی فٹ بال لیجنڈ مائیکل اوون کو لیگ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے، لیور پول فٹبل کلب کے  ایمیل ہیسکی مہنگے ترین فٹبالرز میں شامل ہیں جنہیں 11 ملین پاؤنڈز ریکارڈ ٹرانسفر فیس کے عوض  حاصل کیا گیا تھا۔

دورہ پاکستان کے دوران سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون سمیت سپینش فٹبال کلب ٹلیٹیکو میڈرڈ کے ارکان قائم مقام صدر ، یوسف رضا گیلانی  اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات کریں گے اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر  کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔