(طیب سیف) اسلام آباد پولیس کا ٹرینر آپے سے باہر ہو گیا، دورانِ ٹریننگ اہلکار کو تھپڑ دے مارا جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
پولیس لائن میں اہلکاروں کی ٹریننگ کے دوران ٹرینر آپے سے باہر ہو گیا، اسلام آباد پولیس کے ٹرینر نے اہلکار کو تھپڑ مار دیا، افسر کی جانب سے اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے، وائر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر سیخ پا ہو چکا ہے اور غصے میں اہلکار کو تھپڑ مار رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چوری کرنے آئے شخص کو ایئر کنڈیشن کے مزے لینا مہنگا پڑ گیا
دوسری جانب اہلکار کا کہنا ہے کہ ٹریننگ میں غلطی پر سزا دی جا سکتی ہے لیکن مارا نہیں جاتا۔