ڈالر کیساتھ دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہو گئیں 

Jun 03, 2024 | 17:16:PM
ڈالر کیساتھ دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہو گئیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)معاشی استحکام کی باتیں صرف سیاسی بیانوں تک ہی محدود نظر آرہی ہیں، کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر نے پھر سے اڑان بھر لی ہے اور روپے کی تنزی کا سفر شروع ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 278.33 روپے سے بڑھ کر 278.36 روپے کا ہو گیا،اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 279.54 روپے کا ہوگیا ، یورو 47 پیسے مہنگا ہوکر 302.15 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 25 پیسے کمی سے  354.58 روپے ،یو اے ای درہم2 پیسے کمی سے 75.98 روپے ،سعودی ریال ایک پیسے بڑھ کر 74.20 روپے کا ہوگیا۔ 

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا ہے ، 100 انڈیکس میں 303 پوائنٹس کی کمی سے کاروبار کا اختتام ہوا ،100 انڈیکس 75 ہزار 575 کی سطح پر بند ہوا ،کاروبار کے دوران 18 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس بڑھانے کی تجویز,وزیراعظم نے فیصلہ سنا دیا