سائفر کیس فیصلہ ، پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آگیا

Jun 03, 2024 | 18:03:PM
سائفر کیس فیصلہ ، پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سائفر کیس میں  بانی چیئر مین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے فیصلے کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الحمدللہ بہت عرصےبعد اس حالت میں بارش کا پہلا قطرہ دیکھا ۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کیے جانے پر بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ انصاف کا عالم بلند ہوا ،حق قائم ہوا الحمدللہ ، 10مہینے سے  انہوں نے خان (عمران خان )کو رکھا تھا،دیر سے ہوا مگر حق ظاہر ہوگا ۔
علی محمد خان کا فیصلے پر اظہار کرتے ہوئے کہنا تھاکہ  وزیر اعظم پاکستان فیصلہ کرے گا کہ  نیشنل انٹریسٹ کیا ہے، کابینہ سے ضرورت ہوئی ڈسکس کرے گا ،ایک 18یا 20گریڈ کا سرکاری آفیسر فیصلہ کرے گا ، نیشنل انٹریسٹ کیا ہے ؟علی محمد خان  کا مزید کہنا تھاکہ آج عمران خان کو بھاری ہو گئے،صرف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو کیوں سنگل آؤٹ کیا گیا تھا ،میں وزیراعظم شہباز شریف سے پوچھتا ہوں آپ کہتے تھے سائفر نہیں ہے اگر سائفر نہیں تھا یہ کیس کس چیز کا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس میں بریت ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی رہا ہوں گے یا نہیں ؟ اہم خبر آگئی