وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کئے جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی کابینہ نے ہفتہ کی تعطیل کو ختم کرنے کیلئے تجاویز طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے یکم جولائی سے ملک بھر کے تمام محکموں میں ہفتہ وار تعطیل صرف اور صرف اتوار کے روز ہو گی اور ہفتہ کی تعطیل کو وفاقی محکموں میں ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔
حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ ہفتہ وار ہفتہ کی تعطیل ہونے سے بجلی سمیت دیگر کوئی بچت نہیں ہوئی اخراجات جوں کے توں ہیں البتہ اس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے ہفتہ کی تعطیل کو ختم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں حتمی منظوری کا بینہ کے اجلاس میں لی جائیگی اور عید الا ضحیٰ کے بعد باقاعدہ طور پر ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس میں بریت ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی رہا ہوں گے یا نہیں ؟ اہم خبر آگئی