کراچی: مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا

Jun 03, 2024 | 19:00:PM
کراچی: مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔

صوبائی دارالحکومت اور روشنیوں کے شہر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، علاوہ ازیں اولڈ سٹی ایریا،لیاری میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہریوں کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی ایرانی خاتون صدارتی امیدوار کون؟

دوسری جانب وفاقی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 22 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال مشرق میں 15 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا، زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 36 منٹ پر محسوس کئے گئے۔