اسلام آباد:برطانوی ایمبیسی کی خاتون اہلکار نے پولیس کانسٹیبل کو گاڑی سے روندھ ڈالا

Jun 03, 2024 | 19:36:PM
 اسلام آباد:برطانوی ایمبیسی کی خاتون اہلکار نے پولیس کانسٹیبل کو گاڑی سے روندھ ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فرزانہ صدیق )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں برطانوی ایمبیسی کی خاتون اہلکار نے گاڑی سے پولیس کانسٹیبل کو روندھ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ دستور پر برطانوی ایمبیسی کی خاتون نے گاڑی چلاتے ہوئے سگنل توڑ کر پولیس اہلکار پر چڑھا دی جس سے  پولیس کانسٹیبل عامر کاکڑ شدید زخمی ہوئے، پولیس کانسٹیبل عامر کاکڑ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایران کی پہلی خاتون صدارتی امیدوار زھرہ اللھیان کون؟