نیب قوانین میں ترامیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر 

Jun 03, 2024 | 19:40:PM
 نیب قوانین میں ترامیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں نیب قانون اور  الیکشن ٹربیونلز کیلئے ریٹائرڈ جج مقرر کرنے کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست  سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان شہری منیر احمد کی درخواست پر کل سماعت کریں گے، درخواست میں وفاقی حکومت ، چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا  ہے ، درخواست میں نیب قانون میں جسمانی ریمانڈ 14 دنوں سے بڑھ کر 40 دن کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست میں عدالت سے نیب کے قانون میں  صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جسٹس بابر ستار فیملی ڈیٹا لیک کیس،وزارت دفاع کی رپورٹ مسترد ، عدالت کے سخت ریمارکس

دوسری جانب الیکشن ٹربیونلز کیلئے ریٹائرڈ جج مقرر کرنے کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف  بھی درخواست  سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے، جسٹس شاہد کریم شہری منیر احمد کی درخواست پر کل  بطور ارجنٹ کیس سماعت کریں گے،درخواست میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونلز میں مقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : جسٹس بابر ستار فیملی ڈیٹا لیک کیس،وزارت دفاع کی رپورٹ مسترد ، عدالت کے سخت ریمارکس