گلوکاری کے بعد چاہت فتح علی خان کی اداکاری میں انٹری ، پہلی فلم کا ٹریلر جاری 

Jun 03, 2024 | 19:58:PM

(24نیوز) سوشل میڈیا اسٹار اور مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

چاہت فتح علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پہلی فلم ’سبق‘ کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے مداحوں کو خبر دی کہ اس عید کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا،فلم ’سبق‘ کی ہدایت کاری  فراز احمد نے کی ہے اور اس کی کہانی دوسری شادی اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی دنیا کا احاطہ کرے گی۔

فلم میں چاہت فتح علی خان مرکزی کردار خود ادا کریں گے اور ان کے مخصوص اسٹائل کی وجہ سے ٹریلر کو لوگ بہت زیادہ پسند کررہے ہیں،اس سے پہلے چاہت فتح علی خان کا نیا گانا ’بدو بدی‘ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے اور لاکھوں لوگ اس کو سن کر محظوظ ہوچکے ہیں۔

چاہت فتح علی خان کے گانے ”بدوبدی “کے حوالے سے ان کے مداحوں نے شدید غم وغصے کا اظہار بھی کیا ، فیضان  نامی صارف نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بدوبدی جیسا واہیات گانا آج تک نہیں سنا ،اس گانے کی نہ سُر ہے ناں تال ،لوگوں کو چاہئے ایسے واہیات گانوں کا نہ صرف بائیکاٹ کرے بلکہ ایسے گانوں پر تنقید بھی کی جانی چاہئے-

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان نے اپنے ادھورے خواب سے پردہ اٹھا دیا
 

مزیدخبریں