(24 نیوز) بلوم برگ نے ایشیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی، بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی ایک بار پھر رئیس ترین افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے ۔
عالمی جریدے بلوم برگ کی جاری کردہ ارب پتی انڈیکس رپورٹ کے مطابق بھارتی ارب پتی اڈانی گروپ کے گوتم اڈانی نے ایشیا کے رئیس ترین فرد کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے، گوتم اڈانی کی جانب سے اپنے ہی ہم وطن ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی پہلی خاتون صدارتی امیدوار کون؟
اعداد و شمار کے مطابق اڈانی گروپ کے صدر گوتم اڈانی 111 بلین امریکی ڈالر یعنی 308 کھرب پاکستانی روپے سے زائد کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین ارب پتیوں کے انڈیکس میں 11 ویں نمبر پر ہیں، امبانی جن کی دولت 109 بلین ڈالر ہے ان سے پیچھے ہوگئے ہیں، اڈای گروپ کے ایک بار پھر سر اٹھانے کی بڑی وجہ سٹاکس میں اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے، جس کے باعث یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اڈانی گروپ امبانی کو اوورٹیک کر جائے گا۔
دوسری جانب جیفریس کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔
واضح رہے رواں ہفتے گوتم اڈانی نے اڈانی گروپ کے مستقبل کے حوالے سے پر امید دکھائی دیئے ہیں، اس کا اندازہ ان کے اس اظہار خیال سے لگایا جا سکتا ہے کہ امریکا کے شارٹ سیلر ہیڈن برگ کے دوہرے حملہ سے سنبھل جانے کے باعث کمپنی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔