(24نیوز)متحدہ عرب امارات میں بغیر لائسنس آن لائن قرآن پڑھانے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کا اعلان کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اماراتی حکومت کی جانب سے غیر لائسنس ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن مجید کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،جبکہ قرآن کی تعلیم کے حوالے سے سینٹر بنانے یا تعلیم دینے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، تاہم لائسنس کے بعد ہی تعلیم دی جا سکتی ہے،اسلامی رابطہ باڈی کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں شہریوں کو غیر لائسنس شدہ سنٹرز اور افراد جو قرآن کی تعلیم دے رہے ہیں ان سے متعلق خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے،اتھارٹی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی حفاظت کیلئے مذہبی تعلیم کی درستگی کو یقین بنانا ضروری ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر آنے والے اشتہارات پر کان نہ دھریں اور بچوں کو لائسنس یافتہ قرآن کی تعلیم کے سینٹرز ہی بھیجیں،متحدہ عرب امارات میں آن ڈیجیٹل قرآن کی تعلیم دینے والے نا اہل ہیں اور مذہبی تعلیم کے حوالے سے بھی نااہل ہیں، جو کہ غلط مذہبی تعلیم، قرآن کریم کا غلط ترجمہ، غلط فہمی کا باعث بن سکتے ہیں،اتھارٹی کی جانب سے ایسے کئی غیر لائسنس والے افراد پر نظر رکھی گئی تھی، جبکہ والدین کو بھی اس حوالے سے خبردار کیا گیا ہے،بنا لائسنس کے قرآن کی تعلیم دینے والوں پر 50 ہزار درہم تک کا جرمانہ اور 2 ماہ تک جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب قرآن کی تعلیم دینے والے افراد کے حوالے سے اتھارٹی کا کہنا تھا کہ قرآن کی تعلیم دینے کے خواہش مند افراد21 سال سے زائد عمر کے ہوں، اچھے کردار کے حامل ہوں، جبکہ امیدوار پہلے کبھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہ گیا ہو، نہ ہی قانون کی خلاف ورزی میں ملوث ہوا ہو،جبکہ صحت کے حوالے سے بھی پر اطمینان ہو، امیدوار انٹرویو اور ٹیسٹ میں کامیاب ہو۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی:اے ایس ایف کا عازم حج خاتون سے ہتک آمیز رویہ ،سر کے بال کاٹ دیئے