کوئٹہ، کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 9کانکنوں سمیت 11افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے9کانکنوں سمیت 11افراد جاں بحق ہو گئے۔
چیف مائنز انسپیکٹر عبدالغنی بلوچ نے کہاکہ کوئٹہ کی یوسی سنجدی کی کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق افراد میں 9 مزدور، ایک ٹھیکیدار اور ایک مائن منیجر شامل ہیں،تمام جاں بحق افراد کا تعلق سوات سے ہے۔
عبدالغنی بلوچ نے کہاکہ نماز جنازہ کے بعد میتوں کو آبائی علاقے روانہ کیا جائے گا ،حادثہ گیس لیکیج کے بعد دم گھٹنے کے باعث پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: 4 سے 7 جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی