حاجیوں سے نسک کارڈ گم ہونے پر بھاری جرمانہ ہوگا،حکومت کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سعودی حکام نے حاجیوں سے نسک کارڈ گم ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کی وارننگ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے حجاج کرام کیلئےنسک کارڈ کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، وزارت مذہبی امور نے حجاج کیلئے پیغام جاری کیا کہ نسک کارڈ گمشدگی کے نتیجے میں 10 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا،وزارت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج نسک کارڈ کی حفاظت یقینی بنائیں کیونکہ اس کے گم ہونے کی وجہ سے فریضہ حج میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
اس سے قبل سعودی عرب کے حکام نے غیر ملکی اور مقامی عازمین حج کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنا اجازت حج کرنے پر انہیں ہزاروں ریال کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے،سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا تھا کہ ضروری اجازت نامے کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہے اور اس پر 50 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے جو کہ 37 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امارات میں بغیر لائسنس آن لائن قرآن پڑھانے والوں کیخلاف کارروائی