ٹی 20ورلڈکپ کیلئےتاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان 

Jun 03, 2024 | 22:02:PM
ٹی 20ورلڈکپ کیلئےتاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان 
کیپشن: ٹی 20ورلڈکپ ٹرافی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات  کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے مجموعی طور پر 11.25 ملین ڈالرز (3ارب 13کروڑ)سے زائد کی رقم رکھی گئی،ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 2.45 ملین ڈالر (69کروڑ60لاکھ)روپے سے زائد کی انعامی رقم ملے گی۔ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار جیتنے والی ٹیم کیلئے اتنی بڑی انعامی رقم رکھی گئی،رنراپ ٹیم کے حصے میں 1.28 ملین ڈالرز (35کروڑ63لاکھ )روپے سے زائد کی رقم آئے گی،ورلڈ کپ میں شرکت پر ہر ٹیم کو دو لاکھ 25 ہزار ڈالر (6کروڑ26لاکھ)روپے سے زائد کی رقم ملے گی۔

سیمی فائنل ہارنے والی ہر ٹیم کو 7 لاکھ 87 ہزار 500 ڈالر (21کروڑ92)روپے سے زائد کی  رقم ملے گی ،سپر ایٹ مرحلے میں باہر ہونے والی ٹیم کو تین لاکھ 82 ہزار 500 ڈالر (10کروڑ64لاکھ)روپے سے زائد کی رقم ملے گی

میچ جیتنے پر جیتنے والی ٹیم کو اضافی 31 ہزار 154 ڈالر (86لاکھ 72ہزار)روپے سے زائد کی انعامی رقم ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز کے خریداروں کیلئے اہم خبر،  قیمتیں آسمان سے زمین پر آگئیں