بولڈ لباس کی وجہ سے مشہور بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کا چہرہ بگڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اپنے بولڈ فیشن سینس کیلئے مشہور معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے جاری کردہ نئی تصاویر میں عرفی جاوید کا چہرہ اور آنکھیں سوجی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں جس میں وہ ناقابل شناخت نظر آرہی ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید چہرے کی الرجی کا شکار ہوگئیں ہیں۔
انہوں نے اپنی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں جنہیں دکھ کر پہلے تو مداح یہ سمجھے کہ انہوں نے کسی ’فیس فلر‘ کا استعمال کیا ہے مگر جب کیپشن پڑھا تو کہانی کچھ اور ہی نکلی ,عرفی جاوید نے چہرے کی الرجی سے متعلق کہا کہ بہت سے لوگوں کی جانب سے کہا جا رہا کہ میں نے اپنے چہرے پر بہت زیادہ فلر استعمال کرلیا ہے، مگر لوگوں مجھے شدید الرجی ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا چہرہ ہر دوسرے دن نیند سے جاگنے کے بعد اس طرح سے سوج جاتا ہے اور میں تکلیف کا شکار رہتی ہیں، یہ فلر نہیں بلکہ الرجی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا نے دوسری محبت کی تلاش شروع کر دی