مئی میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات 27.08 اور ماہانہ بنیادوں پر 18.76 فیصد بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) مئی میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات 27.08 اور ماہانہ بنیادوں پر 18.76 فیصد بڑھ گئیں،رواں مالی سال کے پہلے11 ماہ جولائی تا مئی برآمدات میں10.65 فیصد کااضافہ ہوا،وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق مئی2024 میں برآمدات2 ارب79 کروڑ20 لاکھ ڈالرز رہیں،جو کہ مئی2023 میں برآمدات 2 ارب 19 کروڑ70 لاکھ ڈالرز تھیں،اپریل 2024 میں برآمدات خا حجم2ارب35 کروڑ10لاکھ ڈالرز تھا،جولائی تا مئی کے دوران برآمدات 28 ارب7کروڑ ڈالرز رہیں،گذشتہ سال اسی مدت میں برآمدات کاحجم 25 ارب 36 کروڑ80 لاکھ ڈالرز تھا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 15.25 فیصد کم ہوا،رواں مالی سال جولائی تا مئی تجارتی خسارہ 21 ارب 73 کروڑ20 لاکھ ڈالرز رہا،گذشتہ سال اسی مدت میں تجارتی خسارہ25 ارب 64 کروڑ20 لاکھ ڈالرز تھا،ادارہ شماریات کا مزید کہناتھا کہ رواں مالی سال جولائی تا مئی درآمدات میں2.37 فیصد کی کمی ہوئی،مالی سال کے پہلے 11 ماہ درآمدات کاحجم 49 ارب80 کروڑ20 لاکھ ڈالرز رہا،گذشتہ سال اسی مدت میں امپورٹس 51 ارب ڈالرز سے زائد رہیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز کے خریداروں کیلئے اہم خبر ، قیمتیں آسمان سے زمین پر آگئیں