پی آئی اے کی نجکاری ، 6 کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرلیا گیا

Jun 03, 2024 | 23:32:PM

(طیب سیف ) وفاقی وزیر نجکاری سرمایہ کاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا ،پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں 6 کمپنیوں کو پری کوالیفائی کر لیا گیا ۔

 وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پی آئی اے اور دیگر خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں 6 کمپنیوں کو پری کوالیفائی کر لیا گیا ، ان کمپنیوں میں ائیر بلیو، عارف حبیب کارپوریشن، بلیو ورلڈ سٹی، فلائی جناح، پاک ایتھنول کنسورشیم اور وائی بی ہولڈنگز کنسورشیم شامل ہیں، اجلاس میں فیصلہ  کیا گیا پری کوالیفائیڈ کمپنیاں پی آئی اے کی بولی میں حصہ لے سکیں گی۔

وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیزنجکاری یقینی بنائیں گے،پرائیوٹائزیشن میں حصہ لینے والے اداروں کے ٹیکنیکل اور مالیاتی استحکام کو ضرورمدنظر رکھیں، ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے خسارے والے اداروں کو پرائیوٹائز کر رہے ہیں،کاروباری گروپس کی ساکھ کا خیال رکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے،نجکاری کے عمل کو میڈیا پر لائیو دکھائیں تا کہ کسی کو کوئی اعتراض نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز کی قیمتوں میں 20 فیصد تک کمی

مزیدخبریں