(24 نیوز)بگ باس کی سابقہ مہمان اور اداکارہ آشو ریڈی نے کئی بار کہا ہے کہ وہ ایکٹر پون کلیان کی فین ہے، اتنا ہی نہیں وہ تو یہ بھی کہہ چکی ہے کہ وہ پون ہی انکا پہلا پیار ہے.
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں انہیں پون کلیان سے ملنے کا موقع ملا تو جیسے انکی خواہش پوری ہوگئی۔ دونوں ایک ہی جگہ پر شوٹنگ کررہے تھے اور جب یہ بات آشو کو پتہ چلی تو وہ موقع پا کر فوری پون کے سیٹ پر چلی گئی۔
وہاں جاکر انہوں نے پون سے ملنے کے ساتھ ہی انکے ساتھ فوٹو بھی لی۔
اداکارہ آشو ریڈی نے فوٹو شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ’’ میرے بھگوان سے میری ایک پھر ملاقات ہوئی‘‘ انہوں نے مجھ سے کہا کہ میرے ساتھ ہی انہیں میرا بنوایا گیا ٹیٹو بھی دیا ہے۔ ہم دونوں نے تقریبا دو گھنٹے تک باتیں کی، واپسی کے وقت ایک لیٹر بھی دیا،’’ آپ ہمیشہ میرا پہلا پیار رہیں گے پون کلیان‘‘۔