(24نیوز) کورونا وائرس سےمزید 75 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 13 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار 916 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 388 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 73 ہزار 395، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 679، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 801، بلوچستان میں 19 ہزار 76، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956، اسلام آباد میں 44 ہزار 690 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 319 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 90 لاکھ 55 ہزار 69 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 945 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 54 ہزار 255 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا سے پنجاب میں 5 ہزار 441، سندھ میں 4 ہزار 372، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 91، اسلام آباد میں 501، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 306 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔