نااہلی کیس ،فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفا دیدیا

Mar 03, 2021 | 10:59:AM

 (24نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ فیصل واوڈا کے وکیل  نے کہاکہ ان کے مؤکل نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفا دے دیا ہے۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے ان کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ عدالت میں بھی پیش کیاجس کے بعد ان کی نااہلی کی درخواست غیر مؤثر ہوگئی ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں دہری شہریت کے معاملے پر نااہلی کیس کی سماعت ہورہی ہے۔ تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کو سینٹ کا ٹکٹ بھی دیا ہے جس پر وہ سینٹ الیکشن لڑرہے ہیں۔
 دوسری جانب قومی اسمبلی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ قوائد کے مطابق استعفا سپیکر کے پاس پہنچ جائے تو تصدیق کی جاتی ہے لیکن فیصل واؤڈا کی سپیکر سے ملاقات ہوئی اور نہ استعفے کی تصدیق ہوئی اس لئے جب استعفا ملا ہی نہیں تو منظوری کیسے ہو گئی ۔

مزیدخبریں