بھارت: کسانوں کا 4ریاستوں میں ہونیوالے الیکشن میں مودی کے خلاف مہم چلانے کا اعلان

Mar 03, 2021 | 11:08:AM
بھارت: کسانوں کا 4ریاستوں میں ہونیوالے الیکشن میں مودی کے خلاف مہم چلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں کسانوں کی جانب سے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا، کسانوں نے نریندر مودی کی حکومت پر  پر دباؤ بڑھانے کیلئے 15 روزہ پلان کا اعلان کرتے ہوئے بھارت میں ہونیوالے چار ریاستوں کے الیکشن میں مودی کے خلاف مہم چلانے کا عندیہ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت میں کسانوں نے طویل منصوبہ بندی کر لی ہے، متحدہ کسان مورچہ نے سنگھو بارڈر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا قومی شاہراوں کو بلاک کیا جائےگا۔ کسان رہنما یوگندرا یادو نے کہا چار ریاستوں کے الیکشن میں مودی کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔کسان تحریک کے لیڈر متعدد ریاستوں کا دورہ بھی کریں گے۔ کسان رہنما بلبیر سنگھ نے کہا کہ حکومتی سیاسی لیڈر کاشتکاروں کے گناہگار ہیں، انہیں سبق سکھا دیں گے۔ادھرمودی سرکار نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے کاشتکاروں کو پانی کی سپلائی بند کرنا شروع کر دی۔

واضح رہے کہ بھارت کی ریاستوں مغربی بنگال، آسام، کیرالا، تامل ناڈو کے اسمبلی انتخابات دوماہ بعد شیڈول ہیں۔