(24نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں اپنے ارکان سے ایک ووٹ بھی زیادہ لیا تو وہ بونس ہوگا۔حکمران پریشان ہیں کہ ان کی حکومت جا رہی ہے۔ظالمانہ اقدامات نے کٹھ پتلی حکومت کو ملک بھر میں بے نقاب کر دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کو دکھا دیا کہ حکومت کے اپنے ارکان ان سے خوفزدہ ہیں، ہم مل کر ان کٹھ پتلی حکمرانوں کو یہاں سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے ایک دن پہلے ہمارے امیدوار کو نااہل کروانے والی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وہ حکومت جسے آنکھ بند کر کے الیکشن جیتنا تھا وہ پریشان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں ملیں گے، پہلے ہی جیتے ہوئے ہیں جس مقصد کیلئے آئے تھے وہ پورا ہوچکا، کل منظر عام پر آنیوالی ویڈیوز پلانٹڈ ہیں.ادھر خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بات نہیں ہوئی، پارلیمنٹ قانون کی ترجمانی کا ادارہ ہے۔سینٹر رضا ربانی نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کے الیکشن آئین کے تحت ہو رہے ہیں۔