لاہور :نا معلوم وجوہات کی بنا پر30 سالہ لڑکی نے سر میں گولی مار لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گلبرگ میں جواں سال لڑکی نے مبینہ طور پر سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق 30 سالہ لڑکی لاہور کے شوکت علی روڈ پر فیشن ڈیزائنر کے دفتر گئی اور بالائی منزل سے ایک لڑکے کونیچے بلوایا، چند سیکنڈ لڑکے سے بات چیت کی اور پھراچانک اپنے پرس سے پستول نکال کر سر میں گولی مارلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی جب کہ لڑکی کے پرس میں موجود اے ٹی ایم کارڈ پر سندس نام لکھا تھا۔
پولیس نے فیشن ڈیزائنر کے دفتر سے 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ایس پی ماڈل ٹاون دوست محمد کے مطابق خودکشی اور قتل سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔