سندھ سے 2سینیٹرز کی پیشکش ،قومی مفاد اولین ترجیح ہے،فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ سے 2 سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نےقومی مفاد کو ترجیح دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادیوں کو سلام پیش کرتی ہوں ، سینٹ الیکشن میں جیت حق اور جمہوریت کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خریداروں اور منڈیاں لگانے والوں کو عوام دیکھ رہی ہے ، ایک طرف ووٹ کا تقدس برقرار رکھنےوالے ہیں تو دوسری جانب ووٹ کو عزت دینےکا نعرہ لگانے والے نوٹ کو عزت دینے کے لیے بےتاب ہیں۔