(24نیوز)حکومت نے آج سے قومی بچت اسکیموں پرمنافع کی شرح میں اضافہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیفنس سیونگزسرٹیفیکٹس پرشرح منافع 9.42 سے بڑھاکر 9.51 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع کو 7.97 فیصد سے بڑھاکر8.40 فیصد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 9 فیصد پر برقرار ہے جب کہ بہبود، پینشنرز اور شہدا ویلفیئرسرٹیفکیٹس پرشرح منافع 11.28 فیصد برقرار رہے گا۔