(24نیوز) تحریک انصاف کے منحرف رکن سندھ اسمبلی نے سینٹ الیکشن کے دوران بڑا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے منحرف رکن سندھ اسمبلی سینٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کےلئےسندھ اسمبلی پہنچے جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کا ضمیر کیا کہتا ہے سینٹ میں کس کو ووٹ دیں گے ؟صحافی کے سوال پر اسلم ابڑو نے صاف صاف کہا کہ میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دوں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے تین منحرف ارکان کی ان کے ہی ساتھی ارکان نے پٹائی لگائی تھی جس پر ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ۔