امریکی صدر کا قانون سازوں کی تشویش پر اہم نامزدگی سے دستبرداری کا اعلان

Mar 03, 2021 | 13:26:PM
امریکی صدر کا قانون سازوں کی تشویش پر اہم نامزدگی سے دستبرداری کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نےڈائریکٹر آفس مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے لیے نیرا ٹنڈین کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر قانون سازوں کی جانب سے شدید تشویش ظاہر کی گئی تھی جس پر صدر جوبائیڈن نے اس تقرری سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ ری پبلکن سینیٹرز اور ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کے دورہ صدارت میں نیرا کی بعض ٹوئٹس کی بنا پر ان کی نامزدگی کی مخالفت کی۔اپنے ایک بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ انہوں نے تنازع کی وجہ سے نیرا کی جانب سے عہدے سے دستبرداری کی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیرا کی اہلیت، تجربے اور ریکارڈ کی بنا پر وہ ان کی بے حد عزت کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی انتظامیہ میں ان کے کسی کردار کے منتظر ہیں، وہ ہمارے کام کے اندر ایک اہم نظریہ لے کر آئیں گی۔تاہم امریکی صدر نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ وہ نیرا کو اپنی انتظامیہ میں اب کیا ذمہ داریاں دیں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اس سے قبل نیرا امریکی ڈیویلپمنٹ سینٹر کی صدر کی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔
 

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: